ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الفتح سپورٹس کمپلیکس میں عاصمہ شہزادی ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام کھیلی گئی ورلڈٹیبل ٹینس ڈے چیمپئن شپ کے مقابلے ہوئے’ یہ مقابلے بوائز اینڈ گرلز کی دو مختلف کیٹگریز انڈر 18 اور اوپن کیٹگری کے تحت کھیلے گئے’ جس میں فیصل آباد’ چنیوٹ کے علاوہ دیگر شہروں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے’ ورلڈٹیبل ٹینس ڈے چیمپئن شپ مقابلوں کے مہمان خصوصی سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری چوہدری شفیق انجم تھے جنہوں نے دو مختلف کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن لینے والے بوائز اینڈ گرلز میں انعامات تقسیم کئے’ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری شفیق انجم نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصافی سرگرمیوں کا ہونا بھی نہایت ضروری ہے’ آج کے مقابلوں کو دیکھ کر میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کے فیصل آباد میں ٹیبل ٹینس کا مستقبل روشن ہے’ ٹیبل ٹینس کھیل کے فروغ کیلئے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور میرے دروازے کھلے ہیں’ ہماری جہاں بھی ضرورت محسوس ہو ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے’ انہوں نے ورلڈٹیبل ٹینس ڈے چیمپئن شپ کی آرگنائزر محترمہ عاصمہ شہزادی کی کوششوں اور کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ٹیبل ٹینس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی محنتیں ضرور رنگ لائیں گی اور یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے’ آرگنائزر محترمہ عاصمہ شہزادی نے مہمان خصوصی چوہدری شفیق انجم سمیت تمام کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ‘آخر میں مہمان خصوصی چوہدری شفیق انجم نے نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں