مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر اڈا خانوآنہ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو قتل اور ساتھی کو زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 85 گ ب مان پور کا رہائشی 38سالہ آصف اپنے ساتھی 49سالہ غلام عباس کے ہمراہ شہر سے واپس گائوں جا رہے تھے کہ جب وہ ستیانہ روڈ پر واقع اڈا خانوآنہ کے قریب پہنچے تو ان کی تاک میں بیٹھے مخالفین عمیر’ طلحہ وغیرہ نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے جبکہ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا، جہاں پر 38سالہ آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں