مطالبات تسلیم نہ ہونے پرYDAکی ہڑتال جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری، ہسپتالوں کی او پی ڈی بند، علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریض حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کو کوستے ہوئے بغیر علاج کے گھروں کو لوٹ گئے، حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الائیڈ ون، الائیڈ ٹو، نصرت فتح علی خان ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کرتے ہوئے آج چھٹے روز بھی او پی ڈی بند کر دی اور سینئر ڈاکٹرز کو بھی او پی ڈی میں نہ بیٹھنے دیا جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں