صفائی عملہ کی لاپرواہی ،سدھار میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) صاف ستھرے پنجاب کا عملہ کے انتظار میں گھروں میں کچرے پر شاپر وں سے بدبو اور تعفن، عملہ شہریوں سے پیسے بٹورنے میںمصروف اور کچرا اٹھانے کیلئے بہانے’ شہری خوار۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب کے نام سے صفائی ستھرائی کیلئے ہر یونین کونسل میں عملی طور پر پروگرام شروع کیا گیا جس کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیاتھا لیکن صاف ستھرے پنجاب کا عملہ شہریوں سے پیسے بٹورنے کے بعد غائب ہو چکا ہے صاف ستھرے پنجاب کے عملہ کے انتظار میں گھروں میں پڑے کچرے کے شاپروں سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا شہریوں کا گھروں میں رہنا بھی اجیرن کر دیا اگر کسی دن عملہ نظر آ بھی جائے اور ان سے کچرا اٹھانے کیلئے کہا جائے تو کہتے ہیں کل اٹھائیں گے اور غائب ہو جاتے ہیں’ کئی کئی دن تک اس گلی بازار میں جانے کا نام بھی نہیں لیتے’ سپر وائرز وغیرہ بھی سکون سے کسی دوکان یا ڈیرے پر بیٹھ کر آرام میں مصروف ہیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث صاف ستھرے پنجاب کا عملہ شہریوں کو خوار کر رہا ہے جس پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دعوے تو بڑے بڑے کرتی ہے لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا اگر کہی تھوڑا بہت ہو رہا ہے تو وہاں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے فلاحی منصوبوں میں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہو گا تو کامیاب نہیں ہو سکتے شہریوں کی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت پنجاب کو زمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہو گا تاکہ عوام میں اچھے کاموں کے باعث ان کا مورال بلند ہو شہریوں رانا زوہیب نوید،رانا مدثر علی،راشد علی،زاہد محمود،محمد سعید،بشارت علی،سہیل احمد و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار میں مستقل بنیادوں پر صاف ستھرائی کیلئے عملہ تعینات کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں