30سالہ قیدی دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں بند چوری کے مقدمات میں ملوث 30سالہ قیدی زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا، جیل انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مقدمہ نمری 445/2025 بجرم 381 اے میں ملوث 30سالہ قیدی عبدالشکور ولد عبدالغفور سکنہ 61 گ ب کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر سنٹرل جیل سے ہسپتال لایا جار ہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں