انسداد پولیو مہم جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع فیصل آباد میں پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے جاری خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے دوسرے روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر 3لاکھ11ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے پختون آبادیوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر دورے کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ریفیوزل (قطرے پلانے سے انکار)، این اے (ناٹ اویلیبل) اور زیرو ڈوز (بالکل قطرے نہ پینے والے) بچوں کا مکمل اور درست ریکارڈ نہ رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی تاکید کی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ انہوں نے زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور روزانہ کی بنیاد پر مہم کی رپورٹنگ کو لازمی قرار دیا۔محکمہ صحت کی جانب سے والدین کو پولیو کے قطرے پلوانے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے واضح پیغام دیا کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں