SHOتھانہ ریلوے کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ایس فاطمہ بلال کی ہدایت پر انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے ایس ایچ او تھانہ ریلوے رانا جباراور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد سرکاری کواٹروں کو واگزار کروا کر سیل کر دیا۔ قبضہ مافیا کا سامان گھروں سے نکال کر باہر رکھوا دیا۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد کو اطلاع ملی تھی کہ ریلوے کالونی میں بعض پرائیویٹ افراد نے سرکاری کوارٹرز پر قبضہ کر رکھا ہے اور کئی ایک کوارٹرز کو بعض ملازمین کی ملی بھگت سے پرائیویٹ شہریوں میں فروخت کرنے کی شکایات بھی ملی تھیں جس پر انہوںنے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے متعدد سرکاری کوارٹرز کو قبضہ مافیا سے وا گزار کروا لیا اور جن کوارٹرز کو پرائیویٹ افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ان سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جو بھی ریلوے کا سرکاری اہلکار اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں