سوشل میڈیا کسی کو دوسرا موقع نہیں دیتا’ سامعہ حجاب

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کو دوسرا موقع نہیں دیتا۔سامعہ اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا خاص مرکز بنیں جب انہوں نے اپنے ساتھ مبینہ اغوا کی کوشش کا دعوی کیا تھا۔ بعد ازاں یہ معاملہ عدالت سے باہر طے پا گیا۔اس کے بعد سامعہ نے بیرونِ ملک سفر شروع کیا اور سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں، جن میں ان کے لباس اور طرزِ زندگی پر بھی صارفین کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے یہ دعوی بھی کیا کہ سامعہ حجاب نے مبینہ اغوا کے واقعے کو ہمدردی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا میں اللہ کی رضا کے لیے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں، تاہم مجھے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کا خوف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں