وکلاء نے عدالت پیشی پر آئے بوگس چیک کے اشتہاری ملزم کو فرار کرادیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وکلا نے عدالت پیشی پر آئے9کے قریب ملزمان کو پولیس حراست سے چھیننے کے بعد بوگس چیک کے اشتہاری ملزم کو فرار کروا کر باقی ملزمان کو واپس پولیس کے حوالے کر دیا۔ وکلاء کی جانب سے فرار کروائے گئے ملزم جعفر حسین کو تھانہ سرگودھا روڈ پولیس اغواء کے مقدمہ میں عدالت لائی جہاں سے ملزم کی ڈسچارجگی کے بعد تھانہ سمن آباد کا اے ایس آئی مقصود عالم ملزم کو گرفتار کرکے لیجا رہا تھا کہ وکلاء نے حملہ کر دیا، ملزم تھانہ سمن آباد،پیپلز کالونی اور تھانہ مدینہ ٹائون فیصل آباد کے علاوہ لاہور میں تھانہ گلبرگ اور جوہر ٹائون میں درج بوگس چیک کے مقدمات کا اشتہاری ملزم تھا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے 2نامزد وکلا بھائیوں سمیت انکے 30نامعلوم ساتھی وکلاء کے خلاف 7مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں