گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے4افراد جھلس گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر واقع سلمان پورہ میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی کم سن بیٹے سمیت 4افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان پورہ میں غلام رحمان کی اہلیہ فاطمہ گھر میں کھانا تیار کرنے لگی تو جونہی اس نے چولہا جلایا تو سلنڈر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا کہ کچن میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر غلام رحمان اس کی اہلیہ فاطمہ بی بی 3سالہ بیٹا عثمان اور بھابھی اقراء زوجہ ر یحان بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں