نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری

کمالیہ(نامہ نگار)نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی دیدہ دلیری، بی آئی ایس پی اہلکار سے ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔تفصیل کے مطابق کمالیہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی کے اہلکار کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔ واقعہ بنک روڈ پر اس وقت پیش آیا جب اہلکار حافظ رضوان الفلاح بنک سے رقم نکلوا کر باہر نکلا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، دو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکو پہلے سے علاقے کی ریکی کر رہے تھے اور اہلکار کے باہر نکلنے کا انتظار کر رہے تھے ۔ جیسے ہی حافظ رضوان باہر آیا، ڈاکوں نے اسے موٹر سائیکل مار کر گرایا اور اسلحہ کے زور پر ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔دوسری جانب، تھانہ سٹی پولیس تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی، جس پر شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں