نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران موبائل چوری

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم جیب تراش موبائل چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اعجاز نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ محلہ حسین شاہ کمالیہ نامعلوم ملزمان نے دوران ادائیگی جنازہ اسکی جیب سے موبائل فون چور کرلیا ۔دوسرے واقعہ میں عمران گلزار نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ محلہ عید گاہ چوک کمالیہ دوران ادائیگی جنازہ نامعلوم شخص نے اسکی جیب سے موبائل چوری کرلیا ۔تیسرے واقعہ میں دلاور حسین نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ میونسپل کمیٹی گرانڈ میں دوران ادائیگی جنازہ نامعلوم شخص نے اسکی جیب سے موبائل چور ی کرلیا جس پر تینوں ملزمان نے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں