DCٹوبہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے چوتھے دن کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن 14 ہزار 592 سے زائد بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو مہم کے پہلے چار دنوں میں مجموعی طور پر4لاکھ 31ہزار 518 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں۔ چار دنوں میں ہدف کا 99فیصد بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ک ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں