معاشی ترقی کیلئے علاقائی تجارت کا فروغ ناگزیر قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت اجاگر کی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں