پریانکا چوپڑا کے کیریئر میں سال 2025ء خاص اہمیت رکھتا ہے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم ہیڈز آف اسٹیٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔ بڑے پردے پر یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔ہیڈ آف اسٹیٹ کی کہانی امریکی صدر(جان سینا)اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر)کے گرد گھومتی ہے جو دشمن علاقے میں پھنس جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ نوئل بِسے کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان دونوں رہنماں کو بچانے اور ایک بین الاقوامی سازش کو روکنے کی مہم پر نکلتی ہیں۔ٹریلر میں مزاحیہ اور سنسنی خیز مناظر شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں