پہلگام واقعہ۔ فواد خان کی فلم ابیرگلال کی نمائش متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(شوبز نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ‘عبیر گلال’ کی ریلیز ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی۔فواد خان کی فلم ‘عبیر گلال’ کی ریلیز ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شروع سے ہی تنازع کا شکار رہی لیکن اس سب کے باوجود فلم کا ٹیزر اور گانا بھی ریلیز کیا گیا۔تاہم اب پہلگام واقعے کے بعد انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ قوم کیخلاف ایک جنگی کارروائی ہے، یہ پہلی بار نہیں ہے، یہ حملے 30 سال سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے طور پر ہم نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر کام نہ کرنے کی درخواست کی ہے، فنکاروں کو پہلے قوم کا سوچنا چاہیے، اگر میرے گھر کا آدمی نہیں مارا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر اس فلم کی ہیروئن یا میکرز کے گھر والوں کو دہشت گرد نے گولی مار دی ہوتی تو وہ پاکستانی آرٹسٹ فواد کے ساتھ کام نہ کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں