62سالہ ہالی ووڈ اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں