پاکستان سے پہلی حج پرواز29اپریل کو حجاز مقدس روانہ ہوگی

اسلام آباد (بیورو چیف)حج آپریشن کا آغاز 29اپریل سے ہوگا۔سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو 342 حج پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس بھجوایا جائے گا۔وزارٹ مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا اور وزارت نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا ترجمان کے مطابق پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا جبکہ پاکستان سے اخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا اپریشن 33 روز جاری رہے گا ترجمان کے مطابق حج پروازوں کے اغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔حج آپریشن میں پی ائی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی 29 اپریل کو لاہور سے دو،اسلام اباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگیاسلام اباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی ترجمان کے مطابق لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف7700 صبح ساڑھے اٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی کوئٹہ سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گیا ملتان سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا اٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔۔۔۔ اعجاز خان #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں