بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو یہ اسکی آخری غلطی ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نڈر’محب وطن اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنا جانتا ہے’ ہمارے سپہ سالار کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن ارض وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے اپنے ڈیرے کارخانہ بازار پر ”زندہ باد آرمی چیف” ریلی کے شرکاء سے کیا’ ریلی کارخانہ بازار ڈیرہ امین بٹ سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی’ ریلی کے شرکاء تمام راستے پاک فوج زندہ باد’ آرمی چیف زندہ باد’ انڈیا مردہ باد’ مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے’ ریلی میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست چوہدری افضل’ عبدالوحید ببر’ حافظ طاہر جمیل’ چوہدری خالد جٹ’ شیخ یوسف گچھا’ احمد قادری کے علاوہ آٹھ بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹری اور ممبران نے شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ پاک آرمی جاگ رہی ہے اور ملک کے چپے’ چپے کی حفاظت کر رہی ہے’ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ماضی میں بھی بڑھکیں مارتا رہا،بھارت ابی نندن کی پٹائی نہیں بھولا ہو گا’ ہماری امن کی کوششوں کو کوئی بزدلی نہ سمجھے’ اگر بھارت نے کسی قسم کی کوئی جارحیت کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی’ بھارت کو کھنڈرات میں بدلنا ہماری فوج کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست چوہدری افضل’ عبدالوحید ببر’ حافظ طاہر جمیل’ چوہدری خالد جٹ’ شیخ یوسف گچھا نے کہا کہ کہ ہمارے چیئرمین امین بٹ نے ہمیشہ کمزور طبقے کا ساتھ دیا ہے’ ہم اپنے چیئرمین امین بٹ کے ایک اشارے پر مرمٹنے کیلئے تیار ہیں اور اگر بات وطن کی ہوئی تو ہم اپنی جانوں کو بھی اپنے وطن پر قربان کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں