ایس پیز انویسٹی گیشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

لاہور (بیو رو چیف )نگران وزیر اعلی دور میں شروع ہونے والی پنجاب میں تھانوں کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایس پیز انویسٹی گیشن کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تھانوں کے بعد اب ایس پی انویسٹی گیشن کمپلیکس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بریفنگ دی کہ آفس میں سب سے زیادہ پبلک ڈیلنگ کی جاتی ہے،دفاتر میں جگہ نہ ہونے سے سائلین اور تفتیشی افسران کوبھی مسائل کا سامنا تھا،تمام اضلاع میں انویسٹی گیشن کمپلیس کی تعمیر کیلئے ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔آ ئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تھانوں کی طرح انویسٹی گیشن دفاتر بھی سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں