پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

پشاور (بیوروچیف) پشاور کے علاقے پھندو میں ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے’ پشاور کے علاقے پھندو میں جمیل چوک کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 7افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج تھانہ پھندو میں درج کرلیا ہے جس میں 5افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے جب راستے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں