تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،4سالہ بچی جاں بحق

چنیوٹ (نامہ نگار) بھوانہ کے علاقہ نلکا اڈا کے قریب تیز رفتارکار اور موٹر سائیکل میں تصادم،4سالہ بچی چل بسی، 3افراد شدید زخمی، تفصیل کے مطابق قیصر عباس، سعدیہ ، سکینہ اور علی رضا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ بھوآنہ کے علاقہ نلکا اڈا کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے گر گئے، جس کے نتیجہ میں 4سالہ سکینہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ33سالہ قیصر عباس ، سعدیہ اور 8سالہ رضا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والی4سالہ بچی سکینہ بی بی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں