ڈاکو بے لگام،مزید75وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی مزید75وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ452گ ب میں (ق) کو ورغلا کر ملزم عاطف ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، صدر کے علاقہ209ر ب کے علی کی بیٹی(الف) کو ملزمان حنیف وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70ج ب کے آصف کی بیٹی (ن) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی، تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ102ج ب کے ہارون کی کزن (م) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ اسلام نگر کے طارق سے سوا دو لاکھ روپے و فون، طارق آباد قبرستان کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کر فون، گول چنیوٹ بازار کے تاجر محمدرحمن کی شاپ سے دو لاکھ کا کپڑا چوری، ڈگلس پورہ کے قریب شفیق سے 20ہزار و فون، فیض آباد میں غلام دستگیر کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، ڈائیوو روڈ پر شرجیل اور اس کی اہلیہ سے نقدی زیورات لوٹ لیے، ملک پور کے قریب عتیق سے نقدی وفون، منصورآباد کے ذوالفقار سے نقدی وفون، عمیر ٹائون کے عابد سے نقدی و فون، دھنولہ میں شبیر احمد کی دکان کا صفایا کر دیا، غازی آباد میں علی رضا سے 10ہزار وفون، محلہ گارڈن کے سرور کے گھر سے سامان چور لے گئے، 153ر ب کے سفیان سے10ہزار وفون، 102ج ب کے عابد سے نقدی و فون،ریلوے کالونی کے قریب عمر جاوید سے 60ہزار و فون، عبداللہ پور کے قریب قیصر افتخار سے جھپٹا مار کر پرس، کوٹ خان محمد کے قریب ارحم سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے عبداللہ سے نقدی و فون، کشمیر پل کے قریب فیصل سے 5ہزار و فون، ڈھڈی والا کے سہیل اکرام سے جھپٹا مار کر فون، نعمت کالونی کے شہزاد مجید سے 25ہزار و فون، مسلم ٹائون کے قریب فیضان سے جھپٹا مار کر فون، چباں روڈ پر انصرعلی سے نقدی و فون، محلہ چباں کے ندیم شاہد کے زیر تعمیر گھر سے چور سامان لے اُڑے، 253ر ب کے اکرم کے ڈیرہ سے مویشی،235ر ب کے احمد علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 243ر ب کے سرفراز کے گھر سے تالے توڑ کر 18لاکھ کے زیورات ونقدی چوری، ایوب ریسرچ کے قریب ہارون سے موٹر سائیکل، ناولٹی پل کے قریب طیب سے جھپٹا مار کر فون، راجہ غلام رسول نگر میں تنویر حسین کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گارڈن کالونی کے سہیل اقبال سے موٹر سائیکل چھین لی’ 38ج ب کے منور سے نقدی و فون، 66ج ب کے گلزار مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، 71ج ب کے محمد سلیم سے 15ہزار و فون، 67ج ب کے اویس سے 1لاکھ روپے وفون، 66ج ب کے احسان اللہ سے موٹر سائیکل، محمد نگر کے قریب منیر شوکت سے موٹر سائیکل ونقدی، 209ر ب کے اویس سے90ہزار و فون، جی سی یونیورسٹی روڈ پر عثمان سے موٹر سائیکل،76گ ب کے شکیل احمد کا گھر لوٹ لیا، راوی ہسپتال جڑانوالہ کے باہر حیدر علی سے8ہزار و فون، اسٹیڈیم روڈ جڑانوالہ پر افضال سے موٹر سائیکل ،نقدی و فون، 35 گ ب کے ارسلان سے موٹر سائیکل، 273گ ب کے عرفان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 216ر ب کے اشرف سے 15ہزار و فون، 266ر ب کے عبدالجبار سے نقدی و فون، 92ر ب کے نذیر سے جھپٹا مار کر فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے امیر علی کے گھرسے بکرے، مراد کوٹ کے ظہور احمد سے نقدی و فون، 574گ ب کے حسن رضا سے 2لاکھ55ہزار و فون، اسلام آباد تاندلیانوالہ کے آصف علی سے نقدی و فون، 46گ ب کے سرور کی حویلی سے بکرے،213گ کے ثناء اللہ کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے احمر جاوید، منٹگمری بازار سے مراد علی، وکیلاں والی گلی سے حسن سعید، رحیم ٹائون کے نعمان اعجاز، حمید پارک سے اکبر علی، سرفراز کالونی کے ذوالقرنین، دھنولہ کے ذیشان، ریلوے کالونی کے اکرم، ملت روڈ سے عتیق الرحمن، سر سید ٹائون کے اقبال، ایوب ریسرچ کے اقبال، حسیب شہید کالونی کے اعظم،49ج ب کے فقیر حسین، 245ر ب کے عاشق، سول ہسپتال جڑانوالہ سے ناصر علی،266ر ب کے ابوبکر، تنویر احمد، 617گ ب کے نعیم اختر ، قصبہ تاندلیانوالہ کے نعیم عباس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں