جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام نبی کو سزائے موت،5لاکھ روپے جرمانہ

سرگودہا (بیوروچیف) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا عتیق الرحمن نے جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام نبی کو دفعہ 302 میں سزائے موت کی اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اغوا کے کیس میں مجرم غلام نبی کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بجرم 201 ppc میں مجرم غلام نبی کو سات سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ سرکار کی طرف سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمران حیدر نے کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا محمد فیصل نے عمران حیدر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باہمت ،محنتی آفیسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ایسے مجرموں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اور ایسے سنگین جرائم میںzero tolerance کی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔ایسے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی بھی سستی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور ایسے سنگین جرائم کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے دیے گئے اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی کارکردگی احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں