تھانہ روشن والا کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ روشن والا کے علاقہ میں اے ایس آئی مبشر حفیظ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 1480گرام آئس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ روشن والا کے علاقہ میں اے ایس آئی مبشر حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قمر عباس ولد محمد لطیف قوم آرائیں سکنہ گلی نمبر 4رسول پورہ کے رہائشی سے1480گرام آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی مبشر حفیظ کا کہنا تھا کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہے گی اور کسی کو بھی منشیات فروشی کا دھندہ نہیں کرنے دیں گے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانا ہمارا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں