لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کی بندش پر 2ڈاکٹرز معطل ایک برطرف۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کو معطل کر دیا گیا ، چلڈرن ہسپتال کے زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر احمد یار بھی معطل، جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر کو برطرف کر دیا گیا ۔ہڑتال کے باعث تمام ڈاکٹر، نرسز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں




