جیپ کھائی میں گرنے سے 4خواتین جاں بحق

مانسہرہ (نامہ نگار) مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 4خواتین جاں بحق اور 6افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں