فیصل آباد ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا صنعتی شہر ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید86وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 6خواتین اور2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ نیو گرین ٹائون کے بابر حسین کی بیٹی(الف)، ٹھیکری والا کے علاقہ 80ج ب کی حمیداں بی بی کی بیٹی(ن)کو ملزمان ناصر وغیرہ، 74ج ب کی رضیہ بی بی کی بیٹی(ع) کو ملزمان عباس وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ29ج ب کے عامر کی اہلیہ (ث) اور بیٹی(س)، کھرڑیانوالہ کے علاقہ76ر ب کے یٰسین کی بیٹی(ع) کو ملزمان فیصل وغیرہ، مکوآنہ کے ابراہیم کی بیٹی(ج) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد کے وقاص کا بیٹا عبدالمنان اور فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر سے محسن کا بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سلیمی چوک کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون، خرم شبیر سے جھپٹا مار کر فون،سٹیشن چوک کے قریب زبیر انجم سے جھپٹا مار کر فون،مدینہ ٹائون کے احمد رضا سے نقدی و فون، عثمان ٹائون کے قریب عادل سے 10ہزار و فون، مصطفی آباد کے سلمان سے نقدی و فون،امین ٹائون کے سونی کمہارہ سے پرس، ڈائیوو روڈ پر فاروق احمد سے 17ہزار و فون،7ج ب کے وقاص سے 13ہزار و فون، مقبول ٹائون کے اویس کی دکان سے بیٹریاں چوری، کلاش مل روڈ پر گلریز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔سمانہ پل کے قریب حسنین خالد سے نقدی و فون، شمس آباد کے قریب ساجدہ پرویز سے جھپٹا مار کر پرس، 7ج ب کے ارسلان سے نقدی و فون، شمس آباد کے رانا حمزہ سے نقدی و فون، 156ر ب کے نعمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 140ر ب کے مقبول کی فیکٹری سے سامان چوری،ستیانہ روڈ پر فرید مظہر سے جھپٹا مارکر فون،راجباہ والی پل کے قریب فرحان سے جھپٹا مار کر فون، الائیڈ موڑ کے قریب غلام حسین سے 15ہزار و فون، سیف آباد کے قریب عثمان سے 25ہزار و فون، رشید آباد کے قریب صفدر علی سے جھپٹا مار کر فون، رحیم ٹائون میں فاروق کے گھر سے لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ کمال آباد کے رزاق سے نقدی و فون، ڈیرہ سائیں قبرستان سے شہزاد کی موٹر سائیکل،219ر ب کوکیانوالہ روڈ پر سفیان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، تلیانوالہ روڈ پر پہلوان سے 30ہزار و فون،217ر ب اچکیرہ کے نفیس احمد سے1لاکھ روپے وفون، سٹیلائٹ ٹائون کے قریب حسن رضا سے نقدی و فون، گلشن رفیق کالونی کے قریب اظہر سرور سے 15ہزار و فون، 238ر ب کے نعیم سے نقدی وفون،214ر ب کے اکرم سے نقدی و فون،گلشن ٹائون کے ہارون کے گھر کا صفایا کر دیا،226ر ب کے الیاس کے ڈیرہ سے مویشی، 74 ج ب کے قیوم شاہ سے 30ہزار و فون،30ج ب کے رانا عمیر سے موٹر سائیکل ‘ نقدی و فون،61 ج ب مجاہد ٹائون کے قریب ریاض سے موٹر سائیکل، امام بارگاہ قصر بتول کے قریب تصدق حسین سے نقدی و فون،256ر ب کے فاروق اور کلیم اللہ کے ڈیروں سے لاکھوں کے مویشی چوری، حافظ گارڈن کے ظفر اللہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی چوری،240موڑ کے قریب ادریس سے جھپٹا مار کر فون،اڈا اواگت کے قریب جاوید سے 50ہزار و فون، 61گ ب کے اعظم کے گھر سے سامان چوری، 629گ ب کے نواز سے موٹر سائیکل، 582گ ب کے علی سے نقدی و فون، 200 ر ب لاٹھیانوالہ کے ابو سفیان سے نقدی و فون، 68ر ب کے عثمان کے گھر سے 2بکرے، 53ر ب کے تاج الدین،389گ ب کے طارق محمود کی حویلی سے مویشی چوری،203ر ب کے عبدالرحمن سے40ہزار و فون،204چک کے فوزیہ پروین کے گھر کا صفایا کر دیا، 48گ ب کے آصف سے 50ہزار و فون،393گ ب کے شہزاد سے60ہزار و فون،603گ ب کے مکھن علی کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چور لے گئے’ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں ڈھڈی والہ کے یٰسین، ستیانہ روڈ آئیڈیل بیکری سے فاروق، محلہ فرید گنج سے شاہد حسین،7ج ب کے علی احمد، بھائی والا کے فیصل، غازی آباد کے طلحہ،169ر ب کے عارف، منشی محلہ سے رمضان، افغان آباد کے نوید اکرم، تاجدار مدینہ مسجد سے محسن علی، رسول پورہ کے جنید جمشید، اکرم چوک سے شکیل، کوکیانوالہ کے وارث علی،11ج ب کے عامر، مدنی چوک سمن آباد سے تنویر حسین، اعوان والا کے اکرم،225ر ب کے ناصر،230ر ب کے حیدر علی، گلشن علی ٹائون کے نعیم،209ر ب کے غلام مصطفی،68ر ب کے اصغر علی،67ج ب کے شبیر، ننکانہ موڑ سے اصغر علی، 77ر ب کے عون عباس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں