تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ بائی پاس موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 34ج ب کا رہائشی22سالہ بلال ولد بشیر احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ نڑ والا روڈ بائی پاس کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک سے ٹکرا کر زخمی ہو کر گر پڑا۔ موقع پر موجود افراد نے مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہا ر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں