مطالبات تسلیم نہ ہونے پرYDAکی ہڑتال جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دسویں روز بھی جاری’ فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند’ علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریض خوار’ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام فیصل آباد کے الائیڈ ون’ ٹو’ نصرت فتح علی خان ہسپتال’ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں آج دسویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کر دی اور سینئر ڈاکٹرز کو بھی کمروں میں نہ بیٹھنے دیا گیا جسکی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض بغیر چیک اپ اور علاج کے گھروں کو لوٹنے پر مجبور۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں