سپریم انجمن تاجران کے وفد کی غلہ منڈی آمد،نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کا وفد اپنے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے اور صدر حاجی محمد اسلم بھلی کی قیادت میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نو منتخب صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاں کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچ گیا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل’ افغان چوک کچہری بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم’کشمیر عوامی فائونڈیشن کے صدر محمد ظہیر’ چوہدری کاشف گجر’ رانا فاروق اعظم نارو’ حاجی گلزار احمد’ محمد خالدشریک ہیں’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے گروپ لیڈر رانا ایوب منج نے غلہ منڈی کی نئی کابینہ کا تعارف کرایا اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے عہدیداروں کی مد پر خوش آمدید کہا’ سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان ‘ صدر حاجی محمد اسلم بھلی اور وفد کے دیگر ارکان نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کو ان کی منڈی کے تاجروں کی عملی خدمت کا تحفہ قرار دیا’ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاندار بلامقابلہ جیت سے ثابت ہو گیا کہ غلہ منڈی کے تاجر آپ کو کس حد تک پیار کرتے ہیں’ وفد کے اراکین نے امید کا اظہار کیا کہ غلہ منڈی کی نئی کابینہ اپنے ووٹروںکے اعتماد پرپورا اترے گی اور منڈی کے مسائل کو پہلے سے بڑھ کر حل کروائے گی’ ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر غلہ منڈی کے صدر حاجی آصف اسلم نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے غلہ منڈی کے آئین کے مطابق الیکشن لڑا اور جیتا ہے’ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شمس الدین چھماں’ ممبران علی اسلام وینس اور میاں زاہد بشیر نے باقاعدہ ہماری کامیابی کا اعلان کیا اور ہم نے غلہ منڈی کی مسجد میں حلف بھی لے لیا ہے’ انہوں نے مخالفین کو چیلنج کیا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو پھر میدان میں آ جائو ہم ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں’ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہار اور جیت کا نام ہے’ شکست کے خوف سے منڈی کے ماحول کو خراب کرنا ٹھیک نہیں’ جب ہم ہارے تھے تو ہم نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کی تھی اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی’ اب آپ بھی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں اسی میں منڈی کے تاجروں کی بھلائی ہے’ آخر میں سپریم انجمن تاجران کے وفد نے غلہ منڈی کی نئی کابینہ کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور انہیں مٹھائیاں پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں