CPOکی ہدایت پر کھرڑیانوالہ پولیس کی ڈکیت گینگ کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی متحرک ڈکیت گینگ کیخلاف کارروائی ۔ انچارج چوکی مکوآنہ آے ایس آئی محمد شاہد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے سرغنہ صفدر کواس کے ساتھی احسان سمیت گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ڈاکوئوں سے 06مقدمات ٹریس آئوٹ کئے گئے مزید انٹیرو گیشن عمل میں لائی جا ر ہی ہے۔گرفتار ڈاکوئوں کے قبضہ سے موٹر سائیکل و نقدی برآمدکر لی گئی۔ ملزمان فیصل آباد کے مختلف ایریا میں وارداتیں کرتے رہے ہیں جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی ۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں