بیگناہ فلسطینیوں کا قتل عام مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فلسطین کی سرزمین مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ہمار ے قبلہ اول کی سرزمین پر اسرائیل کی جانب سے حملوں اور بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام اسرائیلی جاریت مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کااظہارممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان وسربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سیدضیاء اللہ شاہ بخاری نے ”اظہار یکجہتی فلسطین ”کے موضوع پرہادی ٹیکسٹائل بربل سیم نالہ نزداسماعیل گرین ملت روڈمیں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ یہ اسرائیل نام کا وجود عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیئے ایک ناپاک وجود اور خطرہ ہے جس سے تمام دنیا کو خطرہ ہے ،ہم فلسطین کی عوام عورتوں بچوں اور بزرگوں کے عزم ہمت حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو نہتے اسرئیل جیسے ناپاک وجود کے سامنے کھڑے ہو کر قبلہ اول کی حفاظت کر رہے ہیں انہوں نے بھارتی جارحیت بارے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول ہیںپاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔اس موقع پرپرسیداسامہ بخاری ‘ملک جاوید’ملک محمداعظم ‘ملک محمدنواز’علامہ سکندرحیات ذکی ‘صاحبزادہ طاہرمحمودسیالوی ‘قاری احمدحسن ساجد’ابوبکروقاص ودیگربھی موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں