فلم انڈسٹری کو مزید بہتر کام کرنیکی ضرورت ہے، زیبا بختیار

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں اور فلموں میں ہیروئن اپنے ہیرو سے کئی دہائیاں چھوٹی ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ڈراموں اور فلموں سے دوری بارے سوال کے جواب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کو اب بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک ہی قسم کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو ایک خاص عمر کے ہیرو اور ہیروئن کے گرد ہی گھومتی ہیں، مختلف عمر کے افراد کی کہانیاں پیش نہیں کی جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں