ایم ڈی پروڈکشنز کے زیر اہتمام فلم ”دی میسج آف گاڈ”بنانے کی تیاریاں

فیصل آباد (شوبز نیوز) ایم ڈی پروڈکشنز کے روح رواں فلمساز مزمل دانش نے امن اور محبت کے پیغام کے ساتھ بین المذاہب وہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے عالمی سطح کی فلم ”دی میسج آف گاڈ” پر کام شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ فلم دو زبانوں اُردو’ انگریزی میں بنائی جائے گی۔ انٹرنیشنل فلم ”دی میسج آف گاڈ” میں تمام اسلامی پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شان رسالتۖ اور عظمت قرآن کو اجاگر کیا جا رہا ہے اور دنیا کو امن سے رہو’ محبت سے جیو’ نفرت ختم کرو کا پیغام دیتے ہوئے بتایا جا رہا ہے کہ پاک قرآن دنیا میں بسنے والے انسانوں کو امن اور محبت کا پیغام سناتا ہے اور امن کی راہ دکھاتا ہے۔ مصنف وفلمساز مزمل دانش نے بتایا کہ سکرپٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اب فنکاروں کے انتخاب اور لوکیشنز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اس کے بعد شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں