حنا آفریدی کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لہنگے میں پرجوش انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ چھکا لگانے کی کوشش میں آٹ ہوجاتی ہیں۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ پرنسس لگ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں