پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کھٹائی میں پڑ گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ2026ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر شیڈول کروایا جائے۔تین بار ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ نہایتی شاندار رہا ہے، مینز ہاکی ٹیم نے 12 ایونٹس میں سے 11 میں شرکت کی ہے جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں