سابق کیوی کپتان ولیمسن نے بابراعظم کو ”پسندیدہ کرکٹر”قرار دیدیا

لاہور (سپورٹس نیوز)سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں