ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر بھارتی کرکٹر شبمن بول پڑے

ممبئی (سپورٹس نیوز) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔شمبن گل کی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں