رتیش دیش مکھ کی فلم کا ڈانسر دریا میں ڈوب کر ہلاک

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم کا ڈانسر فلم کی شوٹنگ کے بعد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے گاں سنگم مہولی میں اداکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی فلم ‘راجا شیواجی’ کی شوٹنگ جاری تھی جہاں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے گانے کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ کوریوگرافر ٹیم کا سوربھ شرما نامی ڈانسر گانے کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کرشنا دریا میں ہاتھ دھونے گایا جہاں اس نے دریا میں تیراکی کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں