مشتعل افراد نے مخالف کو مارڈ الا ،نہر سے دوشیزہ اور نوجوان کی نعشیں برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے مخالف کو قتل کر دیا جبکہ نہر سے دوشیزہ اور نوجوان کی نعشیں برآمد، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ201ر ب کے رہائشی ساجد مسیح ولد سیموئیل کا ملزم چاند ولد غفار وغیرہ سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے ساجد کے سر میں کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں سفاک افراد نے 35سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سامنے نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے، مذکورہ لڑکی نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی تاہم ابھی تک لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی۔علاوہ ازیں ساہیانوالہ کے علاقہ میں نہر سے 29سالہ نوجوان کی نعش برآمد ، پولیس ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت ریاض سکنہ پنڈی بھٹیاں کے نام سے ہوئی۔ جو کہ چند روز قبل گھر سے لاپتہ تھا۔ جسے نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر کے نعش نہر برد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں