گیس لیکج دھماکہ،زخمی ہونیوالادوسراز طالبعلم بھی دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی گلشن اقبال مدرسہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ میں زخمی ہونے والا دوسرا طالب علم پولیس کانسٹیبل عتیق گجر کا بیٹا فلک شیر بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، اسطرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ یاد رہے کہ 26اپریل کو ستارہ کالونی میں واقع جامع مسجد گلشن اقبال میں گیس لیکج کے دوران طالب علم نے کمرہ کا بلب آن کیا تو زور دار دھماکہ سے کمرہ کو آگ لگ گئی، جس کی لپیٹ میں آ کر ایک طالب علم ریحان موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ معلم سمیت چھ طالب علم بری طرح جھلس گئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ شب بری طرح جھلس جانے والا پولیس کانسٹیبل عتیق گجر کا بیٹا فلک شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، اسطرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں