YDAکی ہڑتال،OPDبند ،مریض رل گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور لاہور میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور بعض کومعطل کئے جانے کے بعد وائی ڈی اے کا احتجاج گیارہویں روز بھی جاری۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آئوٹ ڈور کے بعد ان ڈور سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا عندیہ دیدیا ، تفصیل کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ، گیارہ روز گزرگئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض خوار ہو کر بغیر علاج معالجہ کئے گھروں کو لوٹنے لگے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اگر حکومت نے 24گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ کئے تو آئوٹ ڈور کے بعدان ڈور سرگرمیاں بھی بندکر دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں