جوالا نگر ریلوے پھاٹک کے شرابی گیٹ کیپر کی اہل محلہ کو دھمکیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جوالانگر ریلوے پھاٹک کا گیٹ مین شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ساتھیوں کے ہمراہ رنگ رلیاں منانے لگا، پولیس کو شکایت کرنے پر اہل محلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سمن آباد پولیس سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق جوالانگر کے رہائشیوں ریاض احمد’ نوید انجم’ محمد شاہد’ شکیل احمد’ راشد محمود’ حامد سعید’ عمران وغیرہ نے ایس ایج او تھانہ سمن آباد کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ 20اپریل کی شب کو جوالانگر ریلوے پھاٹک نمبر 85 کا گیٹ مین نور خاں عرف نورا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشہ میں دھت ہو کر خاتون سے بوس وکنار کر رہے تھے تو اہل محلہ نے منع کیا تو اس نے پسٹل نکال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، جس پر اہل محلہ نے ریسکیو15 پر کال کی تو سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر گیٹ مین کے کمرہ سے شراب کی بوتل برآمد کی تھی۔ اہل محلہ نے ایس ایچ او تھانہ سمن آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گیٹ مین کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اہل محلہ کو اس کے شر سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں