افسران اپنے دفاتر میں موجودگی کیساتھ سائلین کی دادرسی یقینی بنائیں،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے نئے ہفتہ کے آغاز پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت کمشنر آفس آنے والے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے۔ کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر افسران سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔افسران بھی اپنے اپنے دفاتر میں موجودگی کے ساتھ سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں۔مختص اوقات کے دوران اپنے دفاتر کے دروازے درخواست گزاروں کے لئے کھلے رکھیں۔عوام الناس کے مسائل کے حل سے ہی سرکاری دفاتر پر شہریوں کا اعتماد بڑھتاہے۔کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو چاروں اضلاع میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں