سوریا کمار یادیو نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نیو دہلی(سپورٹس نیوز)انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بینگ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ممبئی انڈینز کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کردیا ہے اور انہوں نے یہ سنگ میل رواں سیزن میں لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف وانکھڈے اسٹیڈیم میں حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں