انٹرنیشنل باسکٹ بال کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق تربیتی کیمپ میں نوجوانوں کھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کرتے ہوے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے عصر حاضر کی ٹریننگ حاصل کی۔امریکی ادارے سی ٹی آئی اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے معروف کوچز لوک ایلی اور جیکب کم نے بحریہ یونیورسٹی میں مختلف سیشنز کے دوران باسکٹ بال پلیئرز کو فٹنس، سکلز، تکنیک، کمبینیشن، اٹیک اور دیگر شعبوں میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں