ڈی گراؤنڈ میں ٹریفک نظام درہم برہم،شہریوں کو شدید مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کی اہم تفریح گاہ اور فوڈ پوائنٹس کا مرکز ڈی گرائونڈ کے گرد ٹریفک کا نظام درہم برہم’ سیروتفریح کیلئے آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 کی اہم تفریح گاہ ڈی گرائونڈ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ سیر کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے گرد قائم فوڈ پوائنٹس سے کھانا کھانے آتے ہیں۔ جبکہ ٹریفک وارڈنز نہ ہونے کی وجہ سے ون وے کی خلاف ورزی روزمرہ کا معمول بن چکی ہے۔ ٹریفک کا جام رہنا اور آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے ون وے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ جسکی وجہ سے تفریح گاہ میں سیر کیلئے آنیوالے لوگوں بالخصوص فیملیز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے سی ٹی او فرحان اسلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی گرائونڈ کے گرد ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ ٹریفک کے بہائو میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں