غلہ منڈی کے نومنتخب عہدیداران آڑھتیوں کے مسائل حل کروائینگے،خواجہ محمد اسلام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی قیادت میں خواجہ برادران انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نو منتخب صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاں کو مبارکباد دینے غلہ منڈی پہنچے’ اس موقع پر خواجہ شوکت حمید’ خواجہ نعیم اسلم’ خواجہ شکیل اسلم’ خواجہ وقاص اسلم’ خواجہ نعیم’ خواجہ جنید خالد’ خواجہ احمد بلال’ خواجہ اسد خالد’ خواجہ سہیل اشرف’ خواجہ عدیل اشرف بھی خواجہ محمد اسلام کے ہمراہ تھے’ مبارکباد دینے کی پروقار تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ غلہ منڈی کے غیور تاجروں نے آپ لوگوں کو بلامقابلہ کامیاب کروا کر آپ کو قرض دار بنا لیا ہے اور یہ قرض اسی وقت اترے گا جب نومنتخب عہدیداران اپنی محنت اور لگن سے غلہ منڈی کے مسائل کو حل کروائیں گے’ کسی بھی معاملے میں میری ضرورت محسوس ہو تو میری خدمات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں’ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جس کا ساتھ دیا ہے اعلانیہ دیا ہے اور مخالفت بھی اعلانیہ کی ہے’ غلہ منڈی کے معاملات میں میری کہیں بھی ضرورت محسوس ہو مجھے بتائیں میری خدمات دن رات آپ کے ساتھ ہیں’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نو منتخب صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی و دیگر مقررین نے خواجہ محمد اسلام سمیت خواجہ برادران کی مبارکباد دینے کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے یہاں آ کر ہماری عزت میں مزید اضافہ کر دیا ہے’ خواجہ برادران نے پورے الیکشن میں ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر الیکشن کمپین کی ہے جس کیلئے ہم سب ان کے شکرگزار ہیں’ مقررین نے کہا کہ خواجہ محمد اسلام نے ہمیشہ ہماری دلجوئی کی ہے’ ہرمشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے’ محبت اور خلوص کا یہ رشتہ مستقبل میں بھی چلتا رہے گا اور ہم خواجہ محمد اسلام کی رہنمائی میں غلہ منڈی کے مسائل حل کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف گروپ کو معلوم تھا کہ وہ بری طرح شکست کھا جائیں گے کیونکہ غلہ منڈی کے نوے فیصد تاجر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں’ اپنی متوقع شکست سے بچنے کیلئے وہ الیکشن سے بھاگے ہیں’ ہمارا انہیں چیلنج ہے ایک دن کے نوٹس پر الیکشن لڑ لیں انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں