ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،2بھائی جاں بحق

شیخوپورہ (نامہ نگار) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں